حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ان کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما مرحوم مولانا حافظ محمد ادریس اور مرکزی سیکرٹری جنرل مرحوم امیرالعظیم کے انتقال پر تعزیت و افسوس کا اظہار کیا گیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مغفرت، بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے صدر ڈاکٹر طارق سلیم، سینئر نائب صدر اقبال خان اور جماعت اسلامی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال، اتحادِ امت، مذہبی ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کے امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر رہنماؤں نے نمازِ مغربین باجماعت ادا کی۔












آپ کا تبصرہ